مرکز النور للبحث و النشر نیپال
مرکز النور للبحث و النشر نیپال
अल-नूर रिसर्च एण्ड पब्लिशिङ्ग सेन्टर नेपाल
Al-Noor Research And Publishing Center Nepal
تقریظ از ڈاکٹر ظفر الاسلام ندوی
یہ کتاب میرے عزیز دوست مولانا محمد ایوب ندوی صاحب کی نگارشات کا مجموعہ ہے ۔ کتاب میں مسلم سماج کے مختلف مسائل پر بحث کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ کہ ان کا دنیا میں کیا مقصدہےاور انھیں کس طرح زندگی اللہ پاک کی راہ میں گزارنی ہے۔ اس میں روزہ کے مسائل، دینی امور اور تعلیم کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے جو سب طلبہ اور نوجوانوں کے لیے مفید ہے۔ یہ تحریریں جو مختلف اوقات میں لکھی گئی ہیں جس سے ان کی حفاظت بھی ہوجائے گی اور استفادہ کرنے والوں کے لیے بھی آسانی ہوجائے گی۔
مولانا محمد ایوب ندوی میرے بچپن کے ساتھی ہیں۔ ہم دونوں ایک ساتھ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں پڑھتے تھے ہماری دل چسپیاں اور سوچ بھی ایک طرح کی تھیں اس لیے کافی ساتھ رہتے تھے وہ بہت ہشاش بشاش رہنے والے طالبعلم تھے وہ ہمیشہ مثبت باتوں میں اپنا وقت صرف کرتے اور اپنی تعلیم پر خاص توجہ دیتے ۔ (کتاب سے اقتباس)