مرکز النور للبحث و النشر نیپال ملک نیپال میں علماء و فضلاء کی پہلی ایسی تنظیم ہے جس نے نیپال میں تصنیف و تالیف کا بیڑا اٹھایا ہے۔ یہاں گرچہ علماء و فضلاء مدارس کی ایک بڑی تعداد ہے لیکن ان میں تصنیف و تالیف اور مضمون نویسی ادب شناسی اور مطالعہ و اختراع کا فقدان کے ساتھ عرق ریزی سے تیار کی گئی کتابوں کی اشاعت کا بھی کوئی نظم نہیں ہے۔ مرکز النور کا مقصد پرانے مصنفین کی کتابوں کو جمع کرکے انھیں منصہ شہود پر لانا اور نئے قلمکاروں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کو تصنیف و تالیف کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے کے لیے کمربستہ کرنا ہے۔
۲۰۲۳ ؍ مطابق ۱۴۴۵ھ میں دار العلوم نور الاسلام جلپاپور کے ناظم اعلی حضرت مولانا محمد ایوب ندوی حفظہ اللہ کو ان کی پچاس سالہ دینی و علمی خدمات کے اعتراف میں النور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد ۲۰۲۴ میں حضرت مولانا محمد اسلام ندوی، حضرت مولانا محمد عباس ندوی اور حضرت مولانا محمد واعظ الدین ندوی کو پس مرگ ’النور ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ جنھیں ان کے بڑے صاحبزدگان نے نیابتاً وصول کیا ۔ اسی سال مولانا محمد علی ندوی ؒ کو بھی ان کی طویل دعوتی و علمی اور انتظامی خدمات کے عوض النور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ۲۰۲۵ میں حضرت مولانا محمد یاسین ندویؒ اور حضرت مولانا محمد جمال الدین ندوی کو بھی النور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ۲۰۲۶ میں مرکز النور کے حالیہ صدر حضرت مولانا محمد عیسی ندوی صاحب کو بھی النور ایوارڈ سے تکریم کی گئی۔
حضرت مولانا محمد اسلام ندویؒ ، حضرت مولانا محمد عباس ندوی ؒ اور حضرت مولانا محمد واعظ الدین ندوی ؒ کی حٰیات و خدمات پر منعقدہ سیمینار میں جو مضامین پڑھے گئے ان مضامین کو کتابی شکل دی گئی، نیپال کے متعلق معلومات حاصل کرنے والوں کے لیے ایک اچھی تاریخی دستاویز ہے۔ تینوں افراد پیدائش کے لحاظ سے قریبی زمانہ کے ہیں لیکن وفات میں فاصلہ ہے۔ اور ان تینوں شخصیات کی قدر مشترک یہ ہے کہ انھوں نے بکرم پور ضلع سنسری میں اپنی آنکھیں کھولی وہاں سے جلپاپور میں علمی پیاس بجھائی پھر ندوہ کا سفر کیا اور تادم حیات دار العلوم نور الاسلام کی آبیاری میں لگے رہے۔
اس خصوصی مجلہ کی قیمت Nrs. 300 ہے خواہش مند حضرات مرکز کے صدر دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
تعلیم الاسلام کا نیپالی زبان میں ترجمہ اسلامی شکچھا کے نام سے
مترجم: مولانا محمد جمیل رمضان ندوی
قیمت 150 روپے نیپالی
سرپرست مرکز مولانا محمد ایوب ندوی کی کے مضامین کا مجموعہ جستجوئیں مری
قیمت 250 روپے نیپالی
سیرت پرعلامہ سید سلیمان ندوی کی کتاب رحمت عالم کا نیپالی زبان میں ترجمہ
مترجم: محمد سہیل ندوی
قیمت: 250 روپے نیپالی
۲۰۲۲ء میں صدر دفتر کی رسم اجراء
مرکز النور للبحث و النشر نیپال
صدر دفتر: دار العلوم نور الاسلام جلپاپور ، انروا نگر پالیکا ۱۰، ضلع سنسری نیپال
موبائل نمبرز: 9810441874/9812306468/9815328261
ایمیل: alnoorrapcn@gmail.com