مرکز النور للبحث والنشر نیپال کی مرکزی تنظیم جو نیپال میں قائم ہے اور اس میں نیپال، انڈیا، متحدہ عرب امارات، قطر،سعودی عربیہ بحرین اور کویت کے نیپالی علماء و فضلاء شامل ہیں اس مرکزی تنظیم کے علاوہ بھی قطر اور سعودی عربیہ میں باقاعدہ شاخیں قائم کی گئی ہیں۔ جو مرکز النور کے ہر منصوبے اور پروگرام میں برابر کے شریک ہیں۔ ان برانچوں کے اپنے ذمہ دران اور عہدہ داران ہیں جن میں صدر سکریٹری اور مدیر مالیات باقاعدہ مرکزی مجلس مشاورت کے رکن نامزد ہیں۔ شاخوں سے جڑے علماء و فضلاء مرکز کے تصنیفی مشن کو آگے بڑھانے میں ہر طرح کے تعاون میں پیش پیش رہتے ہیں۔
قطر برانچ:
قطر میں موجود نیپالی علماء و فضلاء کو جوڑ کر مرکز کی ایک شاخ قائم کی گئی جس کے صدر مولانا عبد الحسیب ندوی، نائب صدر مولانا محمد قربان ندوی اور مولانا محمد حسن ندوی، سکریٹری مولانا دل محمد ندوی اور مدیر مالیات مولانا محمد امجد ندوی ہیں۔قطر برانچ کے تمام عہدیداران دوحہ میں مقیم ہیں۔ مرکز کے جملہ پروگرام ، سمینار کے انعقاد، کتابوں کی اشاعت اور دیگر اصلاحی پروگراموں میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
سعودی عربیہ برانچ:
سعودی عربیہ میں بھی مرکز کے مرکزی نائب صدر مولانا عبد المتین ندوی کی نگرانی میں ایک برانچ قائم کی گئی جو سعودی عربیہ کے دور دراز علاقوں میں مقیم نیپالی علماء و فضلاء کو آن لائن جوڑ کر مرکز کے اس مشن کو آگے بڑھارہے ہیں۔ مرکز کے اہداف و مقاصد کو پورا کرنے کے لیے یہ برانچ بھی بے حد نشیط اور فعال ہے۔ اس برانچ کے صدر مولانا عبد المتین ندوی (دمام)، سکریٹری مولانا محمد شمیم ندوی (ریاض) اور مدیر مالیات مولانا حضرت علی ندوی (جدہ) ہیں۔