مرکز کے اہداف و مقاصد درج ذیل ہیں:
وقت کی جدید ضرورتوں اور تقاضوں کے پیش نظر قرآن وسنت کی روشنی میں کتابیں تصنیف کی جائے علمی مقالات لکھی جائے۔
اسلامک لٹریچر کو نیپالی زبان میں منتقل کرنا۔
بچوں کے لیے اسلامی لٹریچر اور نصاب کی کتابیں تیار کرنا۔
ملک نیپال میں مصنفین اور اہل قلم کی جماعت تیار کرنا۔
مرکز کے اسکالرس، دار لعلوم نور الاسلام جلپا پور کے اساتذہ کرام اور ملک کے دوسرے محققین و اساتذہ کرام کی دینی و علمی کتابوں کی اشاعت و ترویج کے لیے سامان فراہم کرنا۔
علماء اور فارغ التحصیل طلبہ عزیز کے لیے مختصر المدتی پروگرام کا انعقاد کرنا ، مختلف النوع موضوعات پر سیمینار منعقد کرنا۔
مختلف زبانوں میں تحقیقی رسائل وجرائد اور مجلات کا جاری کرنا۔
لائِبریری کا قیام جس سے ریسرچ اور تحقیق کے کاموں میں مدد ملے۔
مرکز کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ہر مکتب فکر کے علماء و فضلاء اور عصری تعلیم گاہوں کے فارغین کو اس مشن سے جوڑنا۔