النور ایوارڈعلماء و دانشوران کے اعزازوتکریم کے لیے، جنہوں نے معاشرے، امت اور وطن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، مرکز النور للبحث والنشر نے سالانہ "النور ایوارڈ" کا آغاز کیا ہے۔تنظیمی سطح پر ملک نیپال میں ایوارڈ کا یہ سلسلہ شاید پہلا اقدام ہو جو مرکز النور کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال کسی خاص شعبۂ حیات میں نمایاں کارنامہ انجام دینے کی والی شخصیت کو دیا جاتا ہے، اور یہ ایوارڈ سندِ تکریم، شال، بیگ، تمغہ، اور 50,000 نیپالی روپے کی نقد رقم پرمشتمل ہوتا ہے
النور ایوارڈ 2023ء
یہ ایوارڈ حضرت مولانا محمد ایوب الندوی،ناظم دارالعلوم نور الاسلام جلپاپور اور مرکزالنور کے سرپرست کو، ان کی پچاس سالہ علمی و سماجی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس تقریب میں ان کی کتاب ’’ جستجوئیں میری‘‘ کی رسم اجراء بھی عمل میں آئی، رسم اجراء و النور ایوارڈ کی تقسیم کی یہ تقریب دار العلوم نور الاسلام جلپاپور کے دار التحفیظ ہال میں منعقد کی گئی۔
النور ایوارڈ 2024ء
"نیپال کے علماء کی دینی و ملی خدمات" کے عنوان سے منعقدہ علمی سیمینار کے موقع پر، یہ ایوارڈ تین جلیل القدر شخصیات کو پس مرگ بطورِ خراجِ تحسین دیا گیا دیا گیا جنھیں ان کے بڑے صاحبزادوں نے نیابتاً وصول کیا۔
نیز حضرت مولانا محمد علی ندوی ؒکو بھی ان کی تدریسی و انتظامی خدمات کے اعتراف میں انھیں دیا گیا۔
اس طرح 2024ء میں دیے گئے ایوارڈز کی کل تعداد چار ہو گئی۔
النور ایوارڈ 2025ء
یہ ایوارڈ دار العلوم نور الاسلام جلپاپور کے دو جلیل القدراساتذہ:حضرت مولانا محمد یاسین ندویؒ اور فضیلۃ الشیخ محمد جمال الدین ندوی کو، معاشرے میں ان کی طویل دعوتی و تعلیمی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ایوارڈ کی یہ تقریب نیپال کے مدارس اسلامیہ کا نظام ، نصاب تعلیم اور جدیدتقاضے کے عنوان سے منعقدہ سیمینار بمقام دار العلوم ھدایت الاسلام انروا میں دی دیا گیا۔
النور ایوارڈ 2026ء
یہ ایوارڈ مرکز النور للبحث والنشر کے صدرمولانا محمد عیسیٰ ندوی کو ان کی علمی تدریسی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تکریم کی یہ تقریب ان کے گاؤں میں قائم مدرسہ "نداء الاسلام - اماہی بلہا"ضلع سنسری میں منعقد ہوئی تھی ۔