مرکز النور للبحث والنشر نیپال کی مرکزی تنظیم جو نیپال میں قائم ہے اور اس میں نیپال، انڈیا، متحدہ عرب امارات، قطر،سعودی عربیہ بحرین اور کویت کے نیپالی علماء و فضلاء شامل ہیں اس مرکزی تنظیم کے علاوہ بھی قطر اور سعودی عربیہ میں باقاعدہ شاخیں قائم کی گئی ہیں۔ جو مرکز النور کے ہر منصوبے اور پروگرام میں برابر کے شریک ہیں۔ ان برانچوں کے اپنے ذمہ دران اور عہدہ داران ہیں جن میں صدر سکریٹری اور مدیر مالیات باقاعدہ مرکزی مجلس مشاورت کے رکن نامزد ہیں۔ شاخوں سے جڑے علماء و فضلاء مرکز کے تصنیفی مشن کو آگے بڑھانے میں ہر طرح کے تعاون میں پیش پیش رہتے ہیں۔
قطر برانچ:
قطر میں موجود نیپالی علماء و فضلاء کو جوڑ کر مرکز کی ایک شاخ قائم کی گئی جس کے صدر مولانا عبد الحسیب ندوی، نائب صدر مولانا محمد قربان ندوی اور مولانا محمد حسن ندوی، سکریٹری مولانا دل محمد ندوی اور مدیر مالیات مولانا محمد امجد ندوی ہیں۔قطر برانچ کے تمام عہدیداران دوحہ میں مقیم ہیں۔ مرکز کے جملہ پروگرام ، سمینار کے انعقاد، کتابوں کی اشاعت اور دیگر اصلاحی پروگراموں میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
قطر برانچ کے سرپرستان
۱۔ مولانا محمد سہیل ندوی ۲۔ مولانا کلام الدین ندوی ۳۔ مولانا بدر عالم ندوی۔ ۴۔ مولانا بدر عالم ندوی ۵۔ مولانا محمد رمضان علی میاں۔
صدر برانچ مولانا عبد الحسیب ندوی (دوحۃ)
نائب صدر مولانا محمد قربان ندوی (دوحہ)
نائب صدر مولانا محمد حسن ندوی (دوحہ)
سکریٹری مولانا حافظ دل محمد ندوی (دوحہ)
نائب سکریٹری مولانا غیاث الدین ندوی (ریان)
نائب سکریٹری مولانا نور اللہ ندوی (دوحہ)
خازن مولانا امجد ندوی (دوحۃ)
سعودی عربیہ برانچ:
سعودی عربیہ میں بھی مرکز کے مرکزی نائب صدر مولانا عبد المتین ندوی کی نگرانی میں ایک برانچ قائم کی گئی جو سعودی عربیہ کے دور دراز علاقوں میں مقیم نیپالی علماء و فضلاء کو آن لائن جوڑ کر مرکز کے اس مشن کو آگے بڑھارہے ہیں۔ مرکز کے اہداف و مقاصد کو پورا کرنے کے لیے یہ برانچ بھی بے حد نشیط اور فعال ہے۔
اس برانچ کے ذمہ داران حسب ذیل ہیں۔
صدر مولانا عبد المتین ندوی (دمام)،
نائب صدر مفتی شمیم اختر قاسمی (مکہ مکرمہ)
نائب صدر مولانا محمد شمیم ندوی (ریاض)
سکریٹری مولانا عطاء اللہ قاسمی (مکہ مکرمہ)
مدیر مالیات مولانا حضرت علی ندوی (جدہ)
معاون خازن منطقہ شرقیہ مولانا مظفر حسین ندوی ( ریاض)
معاون خازن منطقہ غربیہ مولانا عبد الخالق ندوی (مدینہ منورہ)